۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کرگل

حوزہ/ جناب ناصر نے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: آیت اللہ آملی مرحوم کو عالم ذولفنون یعنی بہت سارے علوم وفنون پر مہارت رکھنے والے کے نام سےجانا پہچانا جاتا ہے۔ آپ ایک فیلسوف اور حکیم تھے اور ساتھ میں امام الخامنہ ای کے ارادت مندوں میں شامل تھے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کرگل/ ارتحال جانگداز فیلسوف کبیر، حکیم دانا، مجتہد توانا، عالم ذوالفنون، مرجع عالی قدر جہان حضرت ایة اللہ العظمی حسن زادہ آملی کی خبر سنتےہی ادارہ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کاایک ہنگامی اجلاس برگذار ہوا۔ جس میں مرحوم کی علمی و عملی خدمات کو سراہتے ہوے انقلاب وامام امت و ولی الامر المسلمین کی تیٸں ان کی عقیدت اور ارادت کا تذکرہ ہوا اور ان کی رحلت کو  عالم انسانیت کیلے ایک عظیم ضائع قرار دیتے ہوے حضرت ولی العصر والزمان حجة ابن الحسن ارواحنا لہ الفدا ، نایب امام ولی الامر المسلمین الامام الخامنہ ای ، مراجع التقلید و حوزات علمیہ و بیت شریف مرحوم کی خدمت میں تسلیت وتعزیت پش کی اسی کے ساتھ دو دن مرحوم کے ایصال ثواب کیلے فاتحہ کا اعلان کرتے ہوے آج پہلے دن جامع مسجد کرگل میں قبل نماز ظھرین فاتحہ خوانی کی جس میں امام جماعت شیخ خادم صادقی و شیخ عیسی حافظی نے تلاوت کی اور بعد ازنماز ظھرین اقای شیخ حمید ناصری پرنسپل جامعہ الزھرا نے مجلس سے خطاب فرمایا۔

تصویری جھلکیاں: کرگل میں علامہ حسن زادہ آملی کی رحلت پر فاتحہ خوانی

آقای ناصری نے اپنے خطاب میں مرحوم آیۃ للہ العظمی آملی کی علمی زندگی پر سیر حاصل روشنی ڈالتے ہوے کہا کہ آج آیت اللہ آملی مرحوم کو عالم ذولفنون یعنی بہت سارے علوم وفنون پر مہارت رکھنے والے کے نام سےجانا پہچانا جاتا ہے۔ آقای آملی ایک فیلسوف اور حکیم تھے اور ساتھ میں امام الخامنہ ای کے ارادت مندوں میں شامل تھے۔ رہبریت سے متعلق ان کا پیام قوم کے نام یہ ھے کہ '' اپنا کان سید علی (ولی الامر لمسلمین ) کے دھان کی طرف لگاے رکھو کیونکہ ان کا (ولی الامرالمسلمین ) کا کان  ( حضرت ختم مرتبت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  )  کے دھان مبارک کی طرف مرکوز ہے، آیت اللہ آملی کا ارتحال تمام اھل تشیع، خاص کرانقلاب پسندوں کیلے ایک عظیم ضایعہ وسانحہ ھے۔

اقای ناصری نے مومنین کو ان کی ہدایات پر عمل کرنے اور ان کی روح پر فتوح کیلے فاتحہ پڑھنے کی توصیہ کی اور آخر میں دعایہ کلما ت کے ساتھ مجلس اختتام کو پہونچی اور کل کی مجلس کا اعلان ہوا جوکہ 11:30بجے صبح قبل نماز ظھرین جامع مسجد میں برگذار ہوگی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .